ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی:ملک میں غیر قانونی داخل ہونے والے آریہ نے اصل باشندوں کو دبائے رکھا ہے:دلت مفکر پدمنابھ

ملکی:ملک میں غیر قانونی داخل ہونے والے آریہ نے اصل باشندوں کو دبائے رکھا ہے:دلت مفکر پدمنابھ

Mon, 08 May 2017 20:29:14    S.O. News Service

ملکی:8/مئی (ایس اؤنیوز)بھارت میں غیرقانونی داخل ہونے والے 15فی صد آریا بھارت کے اصل باشندے اقلیتوں ، دلتوں پر ظلم و تشدد کی بنیاد پر حکومت کرنا قابل افسوس ہونے کا دلت سنگھرش سمیتی کے ریاستی ممبر ایم وی پدمنابھ نے خیال ظاہرکیا۔

ملکی میں کرناٹکا دلت سنگھرش سمیتی کی جانب سے کنچن گیری سرکاری اسکول کے صحن میں معمار دستور ڈاکٹر امبیڈکر کے 126ویں جنم دن کی مناسبت سے منعقدہ جنم دن پروگرام کاافتتاح کرنے کے بعد وہ خطاب کررہے تھے۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امبیڈکر کاجنم دن صرف دلت ، پسماندہ اور اقلیت ہی مناتے تھے اب سب دھرم والے ، سیاسی پارٹیاں بھی مناتو رہے ہیں لیکن دلتوں اور اقلیتوں پر ہونے والے ظلم و تشدد میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صرف تعلیم کے ذریعے ہی تعصب، تفریق اور چھوت چھات کو مٹانا ممکن ہے، اس سلسلے میں ہم تمام کو کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ پروگرام میں منگلور و بارکونسل کے جنرل سکریٹری دینکر شٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معمار دستور ڈاکٹر امبیڈکر نے جو دستور تشکیل دیاہے وہ قانون سب کو مساوی زندگی، مساوی حق دیتاہے، لیکن ملک میں اقتدار کے قبضہ داروں نے ذات پات، مذہب کے نام پر تقسیم کرکے اپنی سیاست چمکا رہے ہیں، اگر سماج سے تفریق، تعصب جیسی لعنتیں دور ہونا ہے تو دستور کا مکمل نفاذ ہونا ضروری ہے۔ دلت سنگھرش سمیتی دکشن کنڑا کے ضلع سنچالک لکشمن وام منجور نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح امبیڈکر کے زمانےمیں ملک کے اصل باشندوں پر تشدد کیا جاتاتھا وہ آج بھی جاری ہے ، اُڈپی ضلع کے کورگاطبقہ کے شادی کے گھر میں گھس کر سنگھ پریوار والوں کا حملہ کرنا اس کی تازہ مثال ہے۔ پروگرام میں سماجی کارکن ڈاکٹر کے ہری پرساد، ببو سوامی ، سندر سالیان کیمڈے ، انو سادھنا وغیرہ کی تہنیت کی گئی ۔ شری ناتھ کینچن نے پروگرام کی صدارت کی۔ شعبہ خواتین کی ونیتا، کنی گول سوامی وویکانند ادارے کے صدر جگناتھ شٹی ، یوگ گرو جئے مدو شٹی، سریش کریکاڑو، لوکیش ، جینتی موہن کوٹیان وغیرہ موجود تھے۔ سریکھا نے استقبال کرتے ہوئے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔ شوانی ، شیوالی ، اشویتا نے انقلابی گیت پیش کیا۔


Share: